وزیراعظم کا آئی سی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ہائی ویلیو شعبوں، خصوصاً انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف، قابلِ پیش گوئی اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو علی طحہٰ کوچ نے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کو سراہتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری اور تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔