عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، لمز نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے مضامین 2026 میں متعدد شعبہ جات میں ملک کی نمبر ون جامعہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کو کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی برائے مضامین 2026 کے تحت مختلف تعلیمی شعبوں میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پاکستان میں کاروباری تعلیم کے شعبے میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی اُن چند جامعات میں شامل ہے جو کسی ایک تعلیمی شعبے میں عالمی سطح پر 101 سے 150 کے درجے کے گروپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، اوریہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
- اسکاٹ مین فارماسیوٹیکلز کے زیرِ اہتمام ورلڈ وٹامن ڈی ڈے کے موقع پر کراچی میں ڈی کنیکٹ سمٹ 2026 کا انعقاد
- پی ٹی سی ایل میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں، محمد عامر صدیقی سی ایف او اور عماد خان سی ایم او مقرر
- پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے عماد خان کو چیف مارکیٹنگ آفیسر (سی ایم او) مقرر کرنے کا اعلان کر دیا
- وی وائ یو (VYU) کا پاکستان میں آغاز: بشریٰ انصاری اور رون اینڈ کوکو کے ساتھ چھ گھنٹے کی سیلیبریٹی لائیو اسٹریم
- بیسٹ وے گروپ کے اشتراک سے جی لی آٹو کا پاکستان میں باضابطہ آغاز
درجہ بندیوں نے مختلف شعبہ جات میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی نمایاں کارکردگی کو بھی اجاگر کیا ہے، جن میں بزنس اینڈ مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور سماجی علوم شامل ہیں، جہاں یہ پاکستان کی اعلیٰ ترین درجہ رکھنے والی یونیورسٹی ہے، جبکہ اکنامکس کے شعبے میں یہ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ مزید برآں، درجہ بندیوں میں جدید زبانوں اور سیاسیات کے شعبوں میں یونیورسٹی کی نمایاں حیثیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جو اس کے ہیومینیٹیز اور سماجی علوم کے پروگرام کے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
کیو ایس رینکنگ کی درجہ بندی تعلیمی شہرت، کارپوریٹ سیکٹر کی رائے، تحقیقی اثر اور بین الاقوامی اشتراک جیسے عوامل کی بنیاد پر کی جاتی ہے، اور ماہرین کے مطابق لمز کی یہ کامیابی اس کے مضبوط تدریسی معیار اور تحقیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رواں سال 35 سے زائد پاکستانی جامعات اس عالمی درجہ بندی میں شامل ہوئیں، جو ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے مزید سرمایہ کاری اور اصلاحات ناگزیر ہیں۔
لمز طویل عرصے سے پاکستان میں معیاری تعلیم، تحقیق اور قیادت سازی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ملکی و عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مستحکم کر رہی ہے۔
