لاہور ; کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آبادنے کیوایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ 2026 میں ریاضی کے مضمون میں پاکستان کی سطح پر پہلی پوزیشن اور عالمی سطح پر 111 پوزیشن حاصل کی اور متعدد شعبوں میں نمایاں مقام ملا ہے۔ مضامین پر مبنی اس درجہ بندی میں یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کئی مضامین کے شعبوں درجہ بندی کی گئی ہے ، جیسا کہ انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی میں 221، کمپیوٹر سائنس 180، معاشیات201سے 250، فزکس (251- 300(، ماحولیاتی سائنسز (301-350(اور اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں (301-375(معاشیات کے شعبے میں، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ 201–250 کی درجہ بندی میں شامل ہے۔
، جبکہ ماحولیاتی سائنسز میں یہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور قائداعظم یونیورسٹی کے ہم پلہ اسی رینج میں موجود ہے۔ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ:‘ریاضی میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا اور مختلف شعبہ جات میں اپنی نمایاں موجودگی برقرار رکھنا اس بات کا عکاس ہے کہ ہم اعلیٰ معیار کی تحقیق اور قابلِ پیمائش تعلیمی کارکردگی کی جانب ایک سوچا سمجھا قدم بڑھا رہے ہیں۔
ہماری توجہ صرف درجہ بندی تک محدود نہیں بلکہ ان بنیادی سائنسی شعبوں میں گہرائی پیدا کرنے پر ہے جہاں پاکستان عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے۔”کیو ایس سبجیکٹ رینکنگز دنیا بھر کی جامعات کا جائزہ ان کی تعلیمی شہرت، ملازمین (employers) میں مقبولیت، تحقیقی حوالہ جات (citations) اور بین الاقوامی تحقیقی روابط کی بنیاد پر لیتی ہیں۔