بی وائی ڈی پاکستان کی اسلام آباد پولیس کو مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم، فلیٹ کی برقی تبدیلی میں توسیع
اسلام آباد ; پاکستان میں BYD کے آفیشل پارٹنر، میگا موٹر کمپنی (MMC) نے اسلام آباد پولیس کے محکمہ جات کو BYD کی مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ اس اقدام کے تحت اسلام آباد کیپٹل پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مرحلہ وار مزید جدید الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی گئی جو ملک میں الیکٹرک موبیلیٹی کی جانب بڑا سنگ میل ہے۔ اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں نئی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے وفاقی دارالحکومت کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور اسلام آباد کو سرکاری سطح پر الیکٹرک موبیلیٹی اختیار کرنے والے شہروں میں مزید نمایاں مقام حاصل ہوگا۔
اس موقع پر چین سے BYD کی سینئر قیادت بشمول BYD کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر ، جنرل منیجر آف BYDایشیا ئ پیسفک آٹو سیلز ڈیویژن لیو شویلیانگ(Liu Xueliang)، BYD کے ایشیا ئ پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر کیتسو ژانگ(Ketsu Zhang)، BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان (Lei Jian)اور میگا موٹر کمپنی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے، جن میں ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جویا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محترمہ کائنات اظہر خان بھی شامل تھیں۔
اسلام آباد کیپیٹل اور ٹریفک پولیس نے گرین موبلٹی کے فروغ کے لیے بی وائی ڈی کی ای ویز کا اضافہ کیا
اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جویا نے کہا، ”ہم نے وزیراعظم کے گرین موبیلیٹی وژن کو آگے بڑھانے کیلئے اس سفر کا آغاز کیا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ BYD اس مقصد کے حصول کے لیے ایک درست انتخاب ہے۔ اسلام آباد پولیس کو قائدانہ کردار کے ساتھ نئی مثال قائم کرنے کی روایت پر فخر ہے، اور الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال اسی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ ہمارا طویل المدتی وژن یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کے پورے بیڑے کو مرحلہ وار ماحول دوست اور پائیدار موبیلیٹی کے نظام میں تبدیل کیا جائے۔”
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ، کائنات اظہر خان نے کہا،” اسلام آباد ٹریفک پولیس کو BYD کی مزید الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی پہلے سے اسکی حاصل ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کا ہی تسلسل ہے اور وزیر اعظم کے گرین موبیلیٹی وژن کے تحت محکمہ جدید، ماحول دوست اور ٹرانسپورٹ کے موثر حل اختیار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن کے استعمال میں کمی، اخراجات میں بچت اور صاف ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔”
اس شراکت داری کے حوالے سے BYD کے نائب صدر لیو شویلیانگ (Liu Xueliang)نے کہا، "وفاقی محکمہ کی جانب سے پائیدار موبیلیٹی کو مسلسل فروغ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا محکمہ زیادہ مؤثر اور مستقبل سے ہم آہنگ عوامی خدمات کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے ۔ پاکستان درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، ایسے میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال مزید اہم کردار ادا کرے گا ۔ BYD اپنی جدید ٹیکنالوجی، نیو انرجی پر مبنی گاڑیوں کے وسیع پورٹ فولیو اور مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے برقی ٹرانسپورٹ کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔”
میگا موٹر کمپنی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا، "اسلام آباد پولیس اور BYD کے درمیان جاری اشتراک کی بدولت نیو انرجی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر لوگوں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ شراکت داری اس بات کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ الیکٹرک موبیلیٹی ماحولیاتی فوائد کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی بہتری لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم حکومت کے پائیداری سے متعلق اہداف کی حمایت اور پاکستان کو صاف، جدید اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ نظام کی جانب منتقل کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔”
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے فروغ دینے کی ہدایات کے بعد سرکاری ادارے بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات، توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر الیکٹرک موبیلیٹی کو ایک مؤثر اور قابلِ عمل حل کے طور پر اختیار کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
