اسپاٹیفائی نے ایف سی بارسلونا جرسی مہم کا مکمل تخلیقی اختیار ٹائلر دی کریئیٹر کے سپرد کر دیا
بارسلونا / کراچی : 15 اکتوبر 2026 ؛ اسپاٹیفائی اور ایف سی بارسلونا نے معروف امریکی موسیقار، ڈیزائنر اور تخلیقی شخصیت ٹائلر دی کریئیٹر اور ان کے برانڈ GOLF WANG کے ساتھ ایک منفرد شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار کسی فنکار کو اسپاٹیفائی اور بارسلونا کی جرسی مہم پر مکمل تخلیقی اختیار دیا گیا ہے۔
اس اشتراک کے تحت 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ کے خلاف ہونے والے تاریخی ایل کلاسیکو میچ میں ایف سی بارسلونا کی جرسی کے سامنے اسپاٹیفائی کی جگہ GOLF کا لوگو نمایاں ہوگا۔ ٹائلر دی کریئیٹر نے نہ صرف جرسی مہم کی تخلیقی سمت خود متعین کی بلکہ بصری مہم، ڈیزائن اور خصوصی کلیکشن کی تیاری میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
ایل کلاسیکو میں بارسلونا کی جرسی پر GOLF لوگو نمایاں، ٹائلر دی کریئیٹر کی منفرد تخلیقی پیشکش
GOLF WANG کی مخصوص رنگین اور جرات مندانہ طرزِ ڈیزائن سے متاثر یہ کلیکشن صرف جرسی تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل لائف اسٹائل رینج پر مشتمل ہے۔ اس میں لیٹرمین جیکٹ، ٹریک جیکٹ، زِپ ہُوڈی، ٹریک پینٹس، فٹبال شارٹس، لمبی اور مختصر آستین والی ریٹرو جرسیاں اور مختلف طرز کی ٹی شرٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسکارف، موزے، فٹبال، نالجین بوتل، پنز اور اسٹیکرز سمیت متعدد لوازمات بھی اس کلیکشن کا حصہ ہیں۔ کلیکشن میں بھورا، سبز مائل نیلا، برگنڈی، نیلا، سیاہ اور سفید رنگوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ ہر پروڈکٹ پر ایف سی بارسلونا اور GOLF WANG کی مشترکہ برانڈنگ موجود ہوگی۔
کلب کے قیام کے سال کی مناسبت سے 1,899 محدود ایڈیشن جرسیاں بھی فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ یہ کلیکشن 15 اکتوبر سے لاس اینجلس، نیویارک، ٹوکیو، سڈنی اور لندن میں GOLF اسٹورز کے علاوہ آن لائن دستیاب ہوگی۔ اسپین میں بارسا کے سرکاری اسٹورز پر بھی یہ مصنوعات فروخت کی جائیں گی۔
اس اشتراک کے جشن کے طور پر اسپاٹیفائی 23 اکتوبر کو بارسلونا میں "کوپا ڈی گالف” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کرے گا، جس میں موسیقی، فیشن اور فٹبال کو یکجا کیا جائے گا۔ اس موقع پر Yung Taco، Gabriela Richardson، Alu Nuenga، Duna اور Mushka سمیت متعدد ابھرتے ہوئے فنکار پرفارم کریں گے۔
اسپاٹیفائی کے سینئر نائب صدر برائے مارکیٹنگ و پارٹنرشپس مارک ہیزن نے کہا کہ’ بارسلونا کے ساتھ ہونے والی ہر جرسی مہم نئی تخلیقی جہتیں متعارف کراتی ہے، لیکن ٹائلر دی کریئیٹر کا وژن اس منصوبے کو منفرد بناتا ہے کیونکہ اس میں جرسی سے آگے بڑھ کر ایک مکمل تخلیقی اور ثقافتی تجربہ پیش کیا گیا ہے۔ ‘
دوسری جانب GOLF WANG نے اس شراکت داری کو کھیل، موسیقی اور فیشن کے ملاپ کی ایک نئی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ’دنیا کے سب سے بڑے فٹبال مقابلوں میں سے ایک ایل کلاسیکو میں ان کے برانڈ کی موجودگی ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ‘
اسپاٹیفائی کے بارے میں:
2008 میں اپنے آغاز کے بعد سے اسپاٹیفائی نے موسیقی سننے کے انداز میں انقلابی تبدیلی برپا کی ہے۔ آج پہلے سے کہیں زیادہ سامعین 100 ملین سے زائد گانوں کو دریافت کرنے کے ساتھ انہیں پلی لسٹوں کے طورپر پر منظم کرکے ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اسپاٹیفائی اس وقت دنیا کی مقبول ترین آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس ہے، جس کے 761 ملین سے زائد صارفین ہیں، جن میں 293 ملین بامعاوضہ سبسکرائبرز شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کی 184 مارکیٹس میں دستیاب ہے۔

1 comment
[…] موسیقی، فیشن اور فٹبال کا امتزاج، اسپاٹیفائی اور بارسل… […]