الیکٹرک گاڑیوں پر فوکس، کیا کی 49 کھرب وون سرمایہ کاری کا اعلان
Kia نے Seoul میں منعقدہ اپنے 2026 سی ای او انویسٹر ڈے کے موقع پر 2030 تک کے لیے ایک بڑا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت کمپنی عالمی سطح پر 4.13 ملین گاڑیوں کی فروخت اور 4.5 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرنا چاہتی ہے۔
اس مقصد کے لیے کیا آئندہ پانچ برسوں میں 49 کھرب کوریائی وون کی خطیر سرمایہ کاری کرے گی، جس میں خاص توجہ الیکٹرک گاڑیوں پر دی جائے گی۔ کمپنی 14 الیکٹرک ماڈلز متعارف کروانے اور دہائی کے اختتام تک سالانہ 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہائبرڈ گاڑیاں بھی اس حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گی
ہائبرڈ گاڑیاں بھی اس حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گی، جہاں 13 ہائبرڈ ماڈلز کے ذریعے سالانہ 11 لاکھ یونٹس فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ روایتی فیول (پیٹرول/ڈیزل) گاڑیاں بھی تقریباً 19.8 لاکھ یونٹس سالانہ فروخت کے ساتھ اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
کیا شمالی امریکہ کے لیے ایک نیا پک اپ ٹرک تیار کر رہی ہے
مزید برآں، کیا شمالی امریکہ کے لیے ایک نیا پک اپ ٹرک تیار کر رہی ہے، جس میں ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک آپشنز شامل ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی اپنے “پلیٹ فارم بیونڈ وہیکل” (PBV) پروگرام کے تحت PV5، PV7 اور PV9 جیسے کمرشل ماڈلز کے ذریعے 2030 تک 232,000 یونٹس کی سالانہ فروخت کا ہدف بھی رکھتی ہے۔
علاقائی سطح پر کیا امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد، یورپ میں 746,000 اور ابھرتی مارکیٹس میں تقریباً 15 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں کمپنی 2027 تک اپنی پہلی سافٹ ویئر ڈیفائنڈ گاڑی متعارف کروائے گی، جبکہ 2029 تک لیول 2++ خودکار ڈرائیونگ فیچرز بھی متوقع ہیں۔
