کراچی، اسپاٹیفائی نے اپنے 20 سال کی تکمیل پر اپنے سامعین کو بطور تحفہ پیش کرنے کے لئے نیا اور دلچسپ فیچر(Spotify 20: Your Party of the Year(s))متعارف کرایا ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت اسپاٹیفائی ایپ پر ہی مداح اور پرستار میوزک کے پورے سفر سے خصوصی طور پر محظوظ ہوسکیں گے۔
آج سے صارفین اسپاٹیفائی ایپ میں "Spotify 20: Your Party of the Year(s)”سے اسکی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو انکے موسیقی کے سفر کو یادگار انداز میں پیش کرے گا۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کا میوزک تجربہ نہ صرف یادگار اور دلچسپ ہوگا بلکہ وہ اپنی پسندیدہ موسیقی کو دوستوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرسکیں گے۔
اس فیچر میں پہلی بار صارفین کو اپنے اسپاٹیفائی کے سفر سے متعلق کئی منفرد معلومات حاصل ہوں گی، ان معلومات میں اسپاٹیفائی پر پہلا دن (First Day on Spotify)، سنے گئے منفرد گانوں کی مجموعی تعداد (Total Number of Unique Songs Listened To)، پہلا اسٹریم کیا گیا گیت (First Song Streamed)، اور سب سے زیادہ اسٹریم کئے گئے آرٹسٹ (All-Time Most Streamed Artist) شامل ہیں۔
ڈیجیٹل معیشت 2030تک جی ڈی پی میں 7فیصد تک حصہ ڈال سکتی…
اس کے ساتھ صارفین کو”All-Time Top Songs Playlist”بھی ملے گی، جس میں انکے اب تک کے ٹاپ 120 گانے شامل ہوں گے، اور ہر گانے کے ساتھ پلے کاؤنٹ بھی دکھایا جائے گا۔ اس پلے لسٹ کو صارفین اپنی لائبریری میں محفوظ بھی کر سکیں گے۔ ہر ڈیٹا اسٹوری کے ساتھ ایک خصوصی شیئر کارڈ بھی موجود ہوگا، جسے محفوظ کر کے دوستوں کو بھیجا جا سکتا ہے یا انسٹاگرام جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
اس دلچسپ اور یادگار تجربے سے رسائی کے لیے صارفین موبائل ایپ پر اسپاٹیفائی کی ایپ کھولیں اور اسپاٹیفائی 20 (Spotify 20) یا پارٹی آف دی ایئر (Party of the Year(s)) فیچر تلاش کریں یا موبائل ڈیوائس کے براؤزر پر spotify.com/20وزٹ کریں۔
اسپاٹیفائی نے اسے ذاتی ٹائم کیپسول کے طور پر پیش کرکے ان لمحات کو سمیٹا ہے،جنہوں نے صارفین کے موسیقی کے سفر کو خاص بنایا، جبکہ ان گلوکاروں اور پرستاروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 20 برسوں میں اسپاٹیفائی اور میوزک کلچر کو نئی شکل دی۔
اس سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے فار دی ریکارڈ بلاگ کے لنک (https://newsroom.spotify.com/2026-05-12/spotify-20-personal-music-retrospective/) کو وزٹ کریں۔
