PACRA نے بینک آف پنجاب کی ریٹنگ بڑھا کر AAA کر دی
دی بینک آف پنجاب پاکستان کا پہلا اور واحد صوبائی بینک جو اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور، :پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے بینک آف پنجاب کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ AA+ سے بڑھا کر AAA کر دی ہے، جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ+ A1 برقرار رکھی گئی ہے اور بینک کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ بینک آف پنجاب پاکستان کا پہلا اور واحد صوبائی بینک بن گیا ہے جس نے ملک کی سب سے اعلیٰ کریڈٹ ریٹنگ حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی بینک میں جمع شدہ رقوم میں مسلسل اضافے، منافع میں نمایاں بہتری اور مؤثر رسک مینجمنٹ کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
اعداد و شمار بھی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔ سال 2025 میں بینک آف پنجاب کے ڈپازٹس 2 کھرب روپے (2 ٹریلین روپے) سے تجاوز کر گئے، جبکہ کریڈٹ لاس الاؤنس سے پہلے آپریٹنگ منافع تقریباً دوگنا ہو کر 40.7 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 98.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کم لاگت پر زیادہ ڈپازٹس حاصل کرنا، فنڈز کی لاگت میں کمی، بنیادی آمدنی میں اضافہ، اخراجات پر مؤثر کنٹرول اور محتاط رسک مینجمنٹ رہی۔
ایمریٹس نے 2026 بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کر لیا
بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ظفر مسعود نے کہا،‘‘AAA صرف ایک ریٹنگ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور مضبوط بینکاری سے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے ایک ایسا مضبوط تجارتی ادارہ بنایا ہے جو اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرتا ہے، جبکہ مالی شمولیت، ذمہ دار بینکاری اور پنجاب و پاکستان کی ترقی کے اپنے عزم پر بھی قائم ہے۔’’
بینک آف پنجاب پاکستان کا نمایاں ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والا بینک ہے اور ایس ایم ایز ، زراعت، خواتین کی مالی خودمختاری اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کے لیے مالی معاونت میں بھی صفِ اول میں شامل ہے۔حکومتِ پنجاب کے اہم پروگرامز، جیسے آسان کاروبار، کسان کارڈ، لائیو اسٹاک کارڈ اور اپنی چھت اپنا گھر کے ذریعے بینک نے صوبے بھر میں کاروباری افراد، کسانوں، خواتین اور پہلی مرتبہ قرض لینے والوں کو باضابطہ مالی سہولیات تک رسائی فراہم کی ہے۔
بینک اپنی اکثریتی سرپرست حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہے، جس کے اعتماد، تعاون اور رہنمائی نے بینک کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا اور صوبے کی ترقی اور مالی شمولیت کے سفر میں اس کے کردار کو مستحکم کیا۔
جناب ظفر مسعود نے مزید کہا،‘‘یہ کامیابی ہمارے لوگوں کی کامیابی ہے۔ ہم حکومتِ پنجاب، اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز، صارفین، ریگولیٹرز، شیئر ہولڈرز اور بالخصوص محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بینک آف پنجاب اور اس کی باصلاحیت ٹیم پر اعتماد کیا۔ ہمارے ملازمین کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور لگن نے اس کامیابی کو ممکن بنایا، اور ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بہترین نتائج دیتے رہیں گے۔’’
بینک آف پنجاب ذمہ دارانہ ترقی، مضبوط مالی بنیاد، صارفین پر مرکوز ڈیجیٹل جدت، مالی شمولیت اور تمام شراکت داروں کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔بینک آف پنجاب پاکستان میں ایس ایم ای فنانسنگ، زرعی قرضوں، کم لاگت ہاؤسنگ، خواتین کاروباری افراد کی مالی معاونت، کریڈٹ کارڈز کے اجرا اور ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے کے شعبوں میں ملک کا نمایاں اور سرِفہرست بینک ہے۔
