ایک بوڑھی خاتون نے ریڈیو اسٹیشن فون کیا کہ وہ کئی دنوں سے بھو کی ہے اور کئی دنوں سے صرف سو کھی روٹی اور پانی پر گزار کر رہی ہے اور کہا کہ اللہ کی راہ میں اسے کچھ کھانے کے لئیے دیا جائے….
ایک منکر خدا بھی اس کی گفتگو سن رہا تھا اور اس کو ایک مذاق کی عادت سو تھی۔ اس نے کھانے پینے کی اشیاء خریدیں اور اس بوڑھی عورت کا ایڈرس معلوم کرنے کے بعد اپنے نوکر سے بولا کہ جا کر اس بوڑھی عورت کو دے آؤ. اور جب وہ پوچھے کہ کس نے بھیجا ہے تو بتانا یہ شیطان کی طرف سے تحفہ ہے…..
وہ بوڑھی عورت اتنے زیادہ کھانے کا سامان دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور جلدی اپنے گھر کے کونے میں وہ رکھنے لگی. ایسے میں نو کر نے پوچھا کیا آپ معلوم نہیں کرنا چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بھیجا ہے؟؟ یہ سن کر وہ بولی …….
” مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس نے بھیجا ہے مگر اتنا معلوم ہے کہ جب میرے رب کا حکم آتا ہے تو شیطان بھی حکم کی تعمیل کرتا
ہے "!!!!
