آئی پی او سے 1.92 ارب روپے تک کا سرمایہ حاصل ہوگا
کراچی: ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز لمیٹڈ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) سے آئی پی او کی منظوری مل گئی ہے، جس کے تحت کمپنی 1.2 ارب سے 1.92 ارب روپے تک سرمایہ حاصل کرے گی۔
کمپنی 3 کروڑ عام حصص پیش کرے گی، جو آئی پی او کے بعد ادا شدہ سرمایہ کا 32.01 فیصد ہوں گے۔ حصص کی فلور قیمت 40 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے، جبکہ بک بلڈنگ کے ذریعے یہ قیمت زیادہ سے زیادہ 64 روپے تک جا سکتی ہے۔
آئی پی او میں 75 فیصد شئیرز بک بلڈنگ جبکہ 25 فیصد عام عوام کے لیے مختص ہوں گے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور گروتھ سیکیورٹیز اس آئی پی او کے لیڈ مینیجرز ہیں۔
دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘ مہم کے فاتحین کا اعلان، ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت
سرگودھا میں قائم ایس سی فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز 1998 سے کینو، آم اور آلو برآمد کر رہی ہے اور اس کی مصنوعات مشرق وسطیٰ،، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کی منڈیوں میں پہنچتی ہیں۔
آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم میں سے تقریباً 940.2 ملین روپے ورکنگ کیپیٹل، 153.8 ملین روپے کولڈ چین و پروسیسنگ کی توسیع، جبکہ باقی رقم بین الاقوامی دفاتر، ٹیکنالوجی اور سولر انرجی پر خرچ کی جائے گی۔
مالی سال 2026 میں کمپنی کی خالص آمدنی 2.133 ارب روپے رہی، جو سالانہ بنیاد پر 24 فیصد زیادہ ہے، جبکہ بعد از ٹیکس منافع 303.8 ملین روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کمپنی مالی سال 2024 سے قرض سے پاک ہے۔
کمپنی کی موجودہ کینو پروسیسنگ صلاحیت 36,000 ٹن ہے، جبکہ ممکنہ طلب تقریباً 65,130 ٹن ہے۔ کمپنی کے مطابق آئی پی او سے حاصل ہونے والا سرمایہ ورکنگ کیپیٹل کی کمی دور کرکے برآمدی صلاحیت بڑھانے میں مددفراہم کرے گا۔

1 comment
[…] […]