42
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا شدید بوجھ تھا، جناح انسٹیٹیوٹ اب مکمل فعال ہو چکا ہے
جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرا خواب تھا اور میں اس کی تکمیل کا شدت سے انتظار کر رہی تھی۔ تین کروڑ کی آبادی والے شہر لاہور میں، محمد نواز شریف کا قائم کردہ ‘پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی’ (PIC) بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پی آئی سی میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ امراضِ قلب کا بوجھ اس حد تک بڑھ چکا تھا کہ ایک ہی سرکاری ہسپتال کے ذریعے تمام لوگوں کا علاج کرنا دشوار ہو گیا تھا۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور یہاں اینجیوگرافی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔