ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں 30سے 500ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس شرح کی تفصیلات شیئر کردیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں درآمد اور مقامی موبائل فونز پر ٹیکسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایف بی آر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پرٹیکس شرح 25فیصد ہے،31سے 100ڈالر مالیت کے فونز پر ٹیکس شرح 36فیصد ہے،101سے 350ڈالر مالیت کے درآمدی فونزپر ٹیکس شرح 38فیصد ہے،351سے500ڈالر مالیت کے سمارٹ فونز پر ٹیکس شرح 40فیصد ہے،500ڈالر سے زائد مالیت کے فونز پر موثرٹیکس شرح 41فیصد ہے،موبائل فون کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ٹیکس کی شرح بھی بڑھتی ہے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ فی یونٹ ٹیکس 1500روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 41ہزار500روپے تک پہنچ جاتا ہے،44فیصد درآمدی فونز 31سے 100ڈالر کی کم ٹیکس والی کیٹنگری میں شامل ہیں،تمام درآمدی فون کیٹیگریز میں اوسط موثر ٹیکس شرح 39.6فیصد ہے،
اراکین کمیٹی نے کہاکہ مارکیٹ میں اس وقت لاکھوں موبائل فونز نان پی ٹی اے پڑے ہیں،موبائل فونز پر ٹیکسز کیلئے اقساط کا سسٹم متعارف کرایا جائے،پوری دنیا میں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی انسالمنٹس ہوتی ہیں،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ انسالمنٹس پر ایف بی آر پی ٹی اے کے ساتھ ملکر پلان لائے۔
